پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نےپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لیگز میچز راولپنڈی اور پلے آف راؤنڈ مرحلہ لاہور میں ہوگا۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ 17 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا۔18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر کو جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام کو مدمقابل آئیں گی۔
19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔
پی ایس ایل سیزن ٹین کا پلے آف مرحلہ لاہور میں ہوگا اور پہلا کوالیفائر 21 مئی، ایلیمینیٹرون اور ٹو 22 اور 23 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔