سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج بروز جمعہ عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

عید کے روحانی مناظر کے دوران حجاج کرام مناسکِ حج کی ادائیگی کے اگلے مرحلے میں مصروف ہیں۔

مزدلفہ سے منیٰ پہنچنے والے حجاج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کر رہے ہیں جس کے بعد وہ حلق یا قصر کروا کر احرام کھولیں گے، حجاج قربانی کے بعد طوافِ زیارت اور سعی بھی انجام دیں گے۔

یورپ، امریکا اور کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں عید الاضحیٰ دو مختلف ایام میں منائی جائے گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا کی مسلم کمیونٹی کے کچھ افراد آج جمعہ جبکہ دیگر افراد کل بروز ہفتہ عید منائیں گے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ کل منائے جائے گی۔

Scroll to Top