پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، امریکی صدر کا اظہارِ اعتماد

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، امریکی صدر کا اظہارِ اعتماد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جرمن چانسلر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ روکنا اُن کی بڑی کامیابیوں میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں کو سخت پیغام دیا کہ اگر گولیاں چلتی رہیں تو تجارت نہیں ہو سکے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ  ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اُن کی مداخلت کے بعد دونوں ممالک نے محاذ آرائی سے گریز کیا اور کشیدگی میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں ہوگا، مزمل اسلم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امریکا مستقبل میں بھی عالمی سطح پر جوہری تصادم کا خطرہ کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Scroll to Top