بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
محمد یوسف کا موقف ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔
محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں،وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔
نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مولانا فضل الرحمٰن کو 14 سال بعد یاد آیا کہ پی ٹی آئی کرپٹ جماعت ہے،فیصل کریم کنڈی
گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے





