سوات: شدید گرمی کے بعد سوات میں موسم مہربان ہو گیا، مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ سمیت تحصیل چارباغ، کبل، خوازہ خیلہ اور بحرین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کے بعد بارش کسی نعمت سے کم نہیں۔
سڑکوں اور بازاروں میں بھی رش کم ہو گیا ہے جبکہ شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کے لیے تیار ہیں، بجٹ منظوری بانی کی اجازت سے مشروط ہے، جنید اکبر
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔





