پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مرکزی قیادت جب بھی کال دے گی، کارکن مایوس نہیں کریں گے۔
پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی براہِ راست عمران خان سے رسائی نہیں ہو سکی،
تاہم علیمہ خان کے ذریعے پیغام ملا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ بجٹ ان کی منظوری کے بغیر پیش نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی، مگر اس کی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک عمران خان کی باقاعدہ اجازت حاصل نہ ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اس بار اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے، وسائل کی بندش کے ذریعے وفاق کو جواب دیں گے، شفقت آیاز
جنید اکبر نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین چیئرمین کے فیصلے کے منتظر ہیں اور کوئی بھی اقدام ان کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔





