اسلام آباد: وفاقی وزارت سیفران نے قبائلی اضلاع کے منتخب نمائندوں کو جرگہ نظام کی بحالی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کے لیے خط ارسال کر دیا ہے۔
خط کے مطابق وزارت نے اجلاس 7 جولائی کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے اور نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کو یقینی بنائیں۔
یہ خط 17 منتخب اراکین پارلیمنٹ، جن میں ایم این ایز، سینیٹرز اور ایم پی ایز شامل ہیں، کو ارسال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر ہدایت اللہ خان کی پہلی برسی، یاد میں شمعیں جلائی گئیں
واضح رہےکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزارت سیفران نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہےجس کا تعارفی اجلاس یکم جولائی کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجنیئرامیرمقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔





