سینیٹ کی خالی نشست: 9 خواتین امیدوار میدان میں آ گئیں

پشاور :پاکستان تحریک انصاف کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 9 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ابتدائی فہرست کے مطابق سینیٹ کی اس مخصوص نشست کے لیے جن امیدواروں نے نامزدگیاں جمع کرائی ہیں۔

ان میں تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی، راحیلہ بی بی، ساجدہ ذوالفقار، مومنہ باسط، سمیرا شمس، صائمہ خالد، مہتاب ظفر، ثوبیہ شاہد اور شازیہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی کو کی جائے گی، جبکہ سینیٹ انتخاب 31 جولائی 2025 کو منعقد ہوگا۔

Scroll to Top