اگر پی ٹی آئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوبدلے تو ہم حمایت کریں گے،سینیٹر کامران مرتضی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹاکر کسی اور کو اس عہدے پر لاتی ہے تو وہ اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور جماعت کے لیے قابل قبول شخصیت نہیں ہیں اور پی ٹی آئی اگر خود ان کی جگہ تبدیلی لاتی ہے تو جے یو آئی اس کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کا رویہ اور زبان اکثر نامناسب رہی ہے جس کی وجہ سے جے یو آئی میں ان کے لیے پسندیدگی نہیں پائی جاتی۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ ان کا مقصد کسی حکومت کو گرانا نہیں بلکہ تحفظات کا اظہار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا پی ٹی آئی میں ممکنہ اندرونی تبدیلی کے حوالے سے حالیہ بیان بھی اسی مفہوم کو واضح کرتا ہے، علی امین کو ہٹانا یا برقرار رکھنا پی ٹی آئی کا حق ہے جبکہ جے یو آئی خود اپنے سیاسی فیصلے خود کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کایورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کو کسی ایک فرد کے لیے محدود نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے ہونی چاہیے،اگر تحریک انصاف کا مقصد قومی ہوتا تو دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس تحریک کا حصہ بنتیں۔

Scroll to Top