خیبر پختونخوا حکومت کا بیوروکریسی میں ردوبدل، 7 افسران کے تقرری و تبادلے

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنرکوہاٹ سمیت 7 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے تبادلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپور ٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت رحیم اللہ کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تعینات کیا گیا ہے۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے فرخ جدون کو اسسٹنٹ چیف آر ڈی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیاہے۔

اسی طرح تعیناتی کے منتظر اختر منیر کو سیکشن آفیسر فارن ٹریننگ سینٹر پی اینڈ ڈی،تعیناتی کے منتظر اخلاق احمد سیکشن آفیسر اسٹبلمشنٹ پی اینڈ ڈی، لبنیٰ اقبال کو سیکشن آفیسر بی اینڈ اے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے بھارت پر مذید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

اس کے علاوہ تصور اقبال کو سیکشن آفیسر محکمہ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیاہے۔

Scroll to Top