مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے طوطہ کان میں نہاتے ہوئے تین بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے، ایک بچی کی لاش نکال لی گئی۔
واقعہ جاپان پل قلنگئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بچے دریا میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کی تیز لہریں انہیں بہا لے گئیں۔
مقامی افراد نے اطلاع ملتے ہی اپنی مدد آپ کے تحت واٹر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں بارہ سالہ بچی عزرا بی بی کی نعش نکال لی گئی، دس سالہ بلال اور تیرہ سالہ صدیق کی تلاش تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ ماموند میں کشیدگی، ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عوام کی نقل مکانی شروع
تینوں بچے آپس میں بہن بھائی تھے اور جاپان پل، قلنگئی کے مقام پر دریا میں نہا رہے تھے۔





