معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے بونیر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ہیئر پاکستان نے بونیر کے سیلاب زدگان کے لیے 100 ملازمتوں کی پیشکش کی ہے۔
جاوید آفریدی کے مطابق خواہشمند افراد اپنی درخواستیں ای میل کے ذریعے [talent@haier.com.pk](mailto:talent@haier.com.pk) پر ارسال کر سکتے ہیں، جبکہ رابطے کے لیے واٹس ایپ نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید آفریدی کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ایک نوکری فراہم کرنا لاکھوں روپے امداد دینے سے زیادہ فائدہ مند ہے، جبکہ دوسرے نے ان کی خدمتِ انسانیت کے جذبے کو پاکستان خصوصاً پختون معاشرے کے لیے قابلِ تحسین قرار دیا۔





