بونیر میں سکھ برادری کا واحد شمشان گھاٹ سیلاب کی نذر

بونیر میں سکھ برادری کا واحد شمشان گھاٹ سیلاب کی نذر

شدید سیلاب نے نہ صرف بونیر کی آبادیوں کو تباہ کر دیا بلکہ یہاں کی سکھ برادری کے واحد شمشان گھاٹ کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔

سیلاب کے باعث شمشان گھاٹ کی دیواریں اور دیگر ساز و سامان بہہ گئے ہیں جس سے برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شمشان گھاٹ کی دیکھ بھال کرنے والے چوکیدار سید قمر علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ان کا گھر بھی شدید متاثر کیا ہے اور جو سامان تھا وہ سب بہہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران ان کا بیٹا درخت پر چڑھ گیا جبکہ گھر میں موجود خواتین کو دیوار پھلانگ کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

سید قمر علی شاہ کے مطابق شروع میں سیلاب کا درجہ کم تھا لیکن بعد میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور تقریباً پندرہ فٹ اونچا پانی آ گیا جس کی وجہ سے تاریخی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

سید قمر علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف علما کرام ہی شمشان گھاٹ کا دورہ کر چکے ہیں اور حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی امداد یا توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری امداد اور تعاون کی اپیل کی ہے کیونکہ سیلاب کے باعث وہ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں اور ان کی حالت نہایت مخدوش ہے۔

Scroll to Top