کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کی پہلی ششماہی (یکم جنوری تا 30 جون) کے دوران مختلف اعلیٰ شخصیات کو موصول ہونے والے تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ ریکارڈ میں صدرمملکت، وزیراعظم، تینوں سروسز چیفس، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے نام شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام تحائف باضابطہ طور پر توشہ خانہ میں جمع کروا دیے گئے ہیں، اور ان کی قیمت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو موصول ہونے والے تحائف
ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جنوری تا جون 2025 کے دوران درج ذیل اشیاء تحفے میں دی گئیں:
دو قیمتی گھڑیاں
دو کتابیں
تین شیلڈز
فریم شدہ تصویر
پلیٹ
لکڑی کا باکس
ہاتھ سے تیار کردہ سلک قالین
مراکش کا ماڈل
دو روایتی کپ
ہاتھی کا ماڈل
ڈیکوریشن پیس
یاک واز
ہینڈ بیگ
صدر مملکت آصف علی زرداری کو ملنے والے تحائف
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھی کئی اہم تحائف موصول ہوئے، جن میں شامل ہیں:
قالین
کافی سیٹ
دو واز
ٹیبل کلاتھ
بیڈ شیٹ
لیڈیز سوٹ
ونڈ ٹربائن کا ماڈل
پینٹنگ فریم
پین
کف لنک سیٹ
شیلڈ
الیکٹرک وہیکل
سروسز چیفس کو موصول ہونے والے تحائف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر کی جانب سے ایک خوبصورت ٹی سیٹ پیش کیا گیا۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ایک ڈش آئٹم موصول ہوا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی ایک ٹی سیٹ تحفے میں دیا گیا۔
دیگر تحائف کی نوعیت
رپورٹ کے مطابق دیگر اعلیٰ عہدیداران کو موصول ہونے والے تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، جائے نمازیں، ٹیبل کلاتھ، قالین، بیڈنگ آئٹمز اور کافی سیٹس شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے یہ تحائف قواعد و ضوابط کے مطابق ہینڈل کیے جا رہے ہیں، اور ان کی مالیت کا تخمینہ لگا کر باضابطہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔





