اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا تفتیش، کئی راز بے نقاب

راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی ایک خصوصی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کی، جس کی اندرونی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے سوال کیا کہ جیل کے اندر سے ان کے پیغامات سوشل میڈیا ٹیم تک کیسے پہنچتے ہیں؟

اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ان کے پاس کوئی مخصوص پیغام رساں موجود نہیں، بلکہ جو بھی ملاقات کے لیے آتا ہے، وہی پیغام باہر پہنچا دیتا ہے۔

عمران خان نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ اگر وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے فرد کا نام بتاتے ہیں تو اس کے اغوا ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے وہ کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوال و جواب کے دوران عمران خان کچھ دیر کے لیے برہم بھی ہوئے، تاہم انہوں نے تعاون جاری رکھا۔

این سی سی آئی اے حکام کی جانب سے تفتیشی رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے، جس کی روشنی میں مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اب تک بانی پی ٹی آئی یا ان کی میڈیا ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Scroll to Top