وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر واقع داہگل ناکے پر سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تو سکیورٹی فورسز نے ناکے پر انہیں روکا، جس پر میڈیا کے نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’’آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟صحافی کے سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے واضح الفاظ میں کہا’’میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں دباؤ لیتا ہوں، میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرتا۔وزیراعلیٰ کے اس بیان نے سیاسی منظرنامے میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے، جہاں تحریک انصاف کی قیادت پر سوشل میڈیا اور عوامی دباؤ سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔





