ایشیاکپ:بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دیدی

ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی ٹیم 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز 35 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عظمت اللہ عمرزئی نے 30، کپتان راشد خان نے 20، گلبدین نائب نے 16، محمد نبی نے 15 اور نور احمد نے 14 رنز اسکور کیے۔ تاہم نچلے آرڈر کے بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

اوپنر تنزید حسن نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نور الحسن اور جاکر علی بالترتیب 12، 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغان بولنگ میں نور احمد اور راشد خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

اس کامیابی کے ساتھ بنگلادیش نے ایونٹ میں اہم فتح سمیٹی، جبکہ افغانستان کو سپر فور میں رسائی کے لیے اب دیگر میچز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

Scroll to Top