دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر مکمل بندوبست کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی پالیسی کے تحت دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت دہشت گردوں کا پورا بندوبست ملک کے اندر اور بیرون ملک کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را ہے اور افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نئی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اس کے تحت دہشت گردوں کی مکمل کڑی نگرانی اور کارروائی ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کی مدد کرتی رہی تو خود بھی نقصان اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا تفتیش، کئی راز بے نقاب

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آئین و قانون کے مطابق علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم کے مشیر نے ملک میں نئے صوبے بنانے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ معاملہ زیرِ بحث ہے۔

Scroll to Top