الیکٹرک گاڑی خریدنے کا سنہری موقع،ایم جی پاکستان نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

کراچی: ایم جی پاکستان نے اپنے دو مشہور الیکٹرک ماڈلز پر محدود مدت کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خریدار فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایم جی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، رعایت ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) اور ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) پر دستیاب ہے۔

ایم جی 4 ایکسائٹ کی قیمت میں 13 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 97 لاکھ 99 ہزار سے کم ہو کر 84 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ گاڑی ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار کی بجائے 96 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ آفر صرف محدود تعداد میں گاڑیوں کے لیے ہے اور اس کی مدت کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا لہٰذا دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو جلد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ایم جی پاکستان کے مطابق یہ اقدام ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، ماحولیاتی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی ترویج کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کمپنی پرامید ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد زیادہ لوگ الیکٹرک موبلٹی کی طرف راغب ہوں گے، جس سے آلودگی میں کمی اور پائیدار سفری نظام کو فروغ ملے گا۔

Scroll to Top