ضلعی پولیس نے غیر رجسٹرڈ اور کاغذات کے بغیر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر متعلقہ تھانہ جات میں بند کر دی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گاڑیوں کی پروفائلنگ اور رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے جو شہری بار بار ہدایات کے باوجود اپنی گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل نہیں کریں گے ان کی گاڑیاں پولیس کی جانب سے قبضہ میں لے لی جائیں گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ضلعی پولیس کی جانب سے ایک بار پھر واضح پیغام دیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اپر: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 119 اساتذہ معطل
پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی پروفائلنگ اور رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں تاکہ پولیس کو سخت قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔





