سوات میں تھانہ سیدوشریف پولیس نے کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز سے مشابہت رکھنے والے جعلی سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، ایمونیشن اور ایک موٹرکار بھی برآمد کی گئی ہے۔
تھانہ سیدوشریف پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ فرش شگئی کے مقام پر کچھ مشکوک افراد سیکورٹی فورسز کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ایک موٹرکار کے ذریعے پیدل چلنے والے افراد اور گاڑیوں کو تلاشی دے رہے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان کا کسی بھی سیکیورٹی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ جعلی طور پر سیکورٹی اہلکار بن کر سرگرم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن
گرفتار ملزمان میں چارپریزہ پشاور کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک ایم 4 رائفل، ایک 9 ملی میٹر پستول، 213 کارتوس اور زیر استعمال موٹرکار برآمد کی گئی ہے، مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔





