پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟جانئے

پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟جانئے

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج ایک بار پھر روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ایونٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکامی کا شکار ہوئی۔

اگر دونوں ٹیموں کے ماضی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو بھارت کا پلڑا واضح طور پر بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 11 مقابلوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان صرف 3 میچز جیت سکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپنر سفیان مقیم اور مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے اس بار بھارتی بلے بازی کو فاسٹ بولنگ کے ذریعے قابو کرنے کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ ٹیم گزشتہ شکست کا ازالہ کرتے ہوئے آج میدان میں ایک نیا جوش و جذبہ دکھائے گی اور روایتی حریف کو بھرپور ٹکر دے گی۔

Scroll to Top