بھارتی کپتان کا سیاسی بیان آئی سی سی قوانین کیخلاف قرار،جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق میچ ریفری نے سوریا کمار یادیو کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، تاہم بھارتی ٹیم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوریا کمار کے متنازع ایکشن پر آئی سی سی کو تفصیلی خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کپتان نے میچ کے بعد بیان کے دوران کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے سوریا کمار پر کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے ویزے کیلئے نئی شرط متعارف کروادی

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں غیر ضروری سیاسی اشاروں یا بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

Scroll to Top