لاہور: جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کی علما و طلبہ سے نشست؛ طلبہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا
جامعے عروۃ الوثقیٰ میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی علما اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کی تعریف کی۔
مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے کہا کہ قومی شعور کی بیداری نسل نو کی بہتر تربیت کے لیے ناگزیر ہے۔ طلبہ نے اس نشست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام سوالات کے مدلل جوابات دیے اور منفی پراپیگنڈے سے متعلق شکوک و شبہات دور کیے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات
طلبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج انکی آن و شان ہے اور پوری قوم کے ساتھ دینی مکاتبِ فکر بھی افواج پاکستان کے ہم قدم ہیں اور رہیں گے۔





