باجوڑ! بارودی مواد کا دھماکا، 3 بچے شہید، زخمی ہیلی کاپٹر میں سی ایم ایچ پشاور منتقل

باجوڑ! بارودی مواد کا دھماکا، 3 بچے شہید، زخمی ہیلی کاپٹر میں سی ایم ایچ پشاور منتقل

باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو پاک فوج نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بچے دھماکے سے قبل فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے، جو ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشت گردانہ کارروائیاں کر چکے ہیں۔ چند روز قبل وادی تیراہ میں بھی ان کے ذخیرہ شدہ بارودی مواد کے دھماکے میں کئی معصوم شہری شہید اور 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم مقامی آبادی کے تعاون سے پاک فوج باجوڑ کے علاقوں کو بارودی مواد سے مکمل پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ عوام کی مدد سے سکیورٹی فورسز جلد علاقے کو فتنہ الخوارج کے خطرات سے آزاد کرائیں گی۔

Scroll to Top