دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ٹاکرا جاری ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے کی بھارتی ٹیم کوشش شروع جاری ہے۔
پاکستان کے باؤلرز نے بھارت کے بلے بازوں پر زبردست دباؤ ڈال دیا ہے اور بھارت کی تیسری وکٹ محض 20 رنز پر گر گئی ہے، جب شبمن گل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کا آغاز بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر کیا تھا، یہ میچ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل مقابلے کا پہلا موقع ہے۔
پاکستان اور بھارت نے اب تک پانچ مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے جس میں پاکستان تین بار فاتح رہا جبکہ بھارت دو بار کامیاب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم کی آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں
دونوں ٹیموں کے درمیان 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 11 میچز جیتے، پاکستان نے 3 اور ایک میچ ٹائی رہا۔





