ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن خاصی کمزور نظر آئی جہاں ٹاپ آرڈر نے متاثر کن کارکردگی دکھائی لیکن باقی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے۔
کلدیپ یادیو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ورن چکرورتی اور جسپریت بمرا نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد حارث، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے جس سے ٹیم کی بیٹنگ لائن مزید دباؤ میں آگئی۔
فخر زمان نے 46 رنز کی قابلِ ذکر اننگز کھیلی، صائم ایوب نے 14 اور حسین طلعت نے محض ایک رن بنایا، کپتان سلمان آغا نے بھی محدود گیندوں میں 8 رنز کا مختصر لیکن اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل، پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، بھارت کو147 رنز کا ہدف
صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے شروعات میں بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی جہاں صاحبزادہ فرحان نے 57 اور فخر زمان نے 46 رنز بنائے تاہم باقی کھلاڑیوں کا رویہ مایوس کن رہا اور آخری 9 وکٹوں نے صرف 33 رنز کا اضافہ کیا۔





