حکومت کی مؤثر سفارت کاری سے پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، رانا ثنااللہ

فیصل آباد: وزیرِاعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مؤثر سفارتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کا عالمی وقار بڑھا ہے، جبکہ اندرون ملک عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کی مثبت شبیہ اجاگر کرنے میں کامیاب رہی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل فیصل آباد کا دورہ کریں گی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ کے مطابق فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن میں میٹرو بس سروس کا منصوبہ بھی شامل ہے، جو رواں برس مکمل کرلیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ سیلاب کے دوران غیرمعمولی ریلیف آپریشن انجام دیا، جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ شہریوں کو اپنا مہمان قرار دے کر ان کے ساتھ عملی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت پاکستان کو شکست دے کر ایشین کرکٹ 2025 کا چیمپئن بن گیا

سفارتی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی متحرک خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Scroll to Top