میرانشاہ: ضلعی انتظامیہ نے تحصیل دتہ خیل میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق کرفیو 29 ستمبر بروز پیر کو صبح 5 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کا اطلاق میرانشاہ سے دتہ خیل کے درمیان مخصوص علاقوں پر ہوگا، تاہم بنوں-میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا تاکہ بنیادی آمدورفت متاثر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کی مؤثر سفارت کاری سے پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، رانا ثنااللہ
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات میں نقل و حرکت سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔





