ایشیا کپ فائنل میں ٹرافی کی تقسیم کا تنازعہ، انتظامیہ ٹرافی کہاں لے گئی؟

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد ٹرافی کی تقسیم کی تقریب تنازعے کا شکار ہو گئی اور انتظامیہ نے ٹرافی اپنے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث بھارتی ٹیم ٹرافی لے کر جانے سے محروم رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم فائنل کے بعد اسٹیڈیم میں موجود رہی اور ٹرافی وصول کرنے کی منتظر تھی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے ٹرافی جاری نہیں کی گئی۔ اسٹیڈیم کی لائٹس بھی بجھا دی گئیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا، جس کے باعث فائنل کی تقریب میں تاخیر ہوئی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھی اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے تصدیق کی کہ انہیں اے سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : میچ کے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، سلمان علی آغا

یہ واقعہ اس وقت مزید تنازعہ پیدا کر گیا جب ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

Scroll to Top