پاکستان فوج کے بھرپور جواب کے بعد افغانستان حکومت کا حملہ روکنے کا اعلان

پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان سرحد کے مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت دفاع افغانستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے لڑائی روک دی ہے اور اب دونوں جانب سے امن قائم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور حملوں کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں سخت جنگی جھڑپیں ہوئیں، پاکستانی فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

افغان وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز نے لڑائی روکنے اور کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا

پاک فوج کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان میں مبینہ طور پر موجود طالبان اور دیگر دہشت گردی کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Scroll to Top