سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، بردباری اور دانائی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فریقین کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت اور دانائی کی راہ ہی امن و استحکام کا راستہ ہے اور مملکت سعودی عرب خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر علاقائی و بین الاقوامی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی خوشحالی، سلامتی اور پائیدار امن سعودی عرب کی اہم ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج کے بھرپور جواب کے بعد افغانستان حکومت کا حملہ روکنے کا اعلان
سعودی قیادت نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور سفارتی ذرائع کو بروئے کار لائیں۔





