خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج متوقع

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معرکہ آج سر ہونے جا رہا ہے، چار امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔

حکومتی جماعت تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جن کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، اپوزیشن نے بھی میدان سجایا ہے اور تین امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

اپوزیشن کے امیدواروں میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا لطف الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان شامل ہیں، تینوں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ لانے کا مشن، پی ٹی آئی وفد گورنر سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے جبکہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کر لی ہے، سیاسی پنڈتوں کے مطابق ووٹنگ کے دوران دلچسپ صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Scroll to Top