پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی ٹیم آج کے میچ میں جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے جبکہ جنوبی افریقہ بھی جیت حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دیدی

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے ٹی 20 میچ کے دوران ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے اور غلط پارکنگ ہرگز نہیں برداشت کی جائے گی۔

پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات متعین کیے گئے ہیں فیروزپور روڈ سے آنے والے افراد گلبرگ کالج، ڈیفنس اور کینٹ سے آنے والے لبرٹی پارک، جبکہ مغلپورہ اور گڑھی شاھو سے آنے والے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ استعمال کریں گے۔

اہم سڑکیں مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ کھلی رہیں گی اور شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے بچانے کے لیے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top