کے پی میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع، گورنر خیبر پختونخوا کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت

کے پی میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع، گورنر خیبر پختونخوا کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں توانائی، معدنیات، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جسے درست سمت میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرے گی۔

تقریب سے دیگر مقررین اور ماہرین معیشت نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے صوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات اور تجارتی مواقع پر گہرائی سے گفتگو کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top