پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، وزیراعظم نے اسپیکر کو اہم مشاورتی ٹاسک سونپ دیا

پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، وزیراعظم نے اسپیکر کو اہم مشاورتی ٹاسک سونپ دیا

جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا، اجلاس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاقِ رائے حاصل کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاونج میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر بڑی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئینی ترمیم کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور منظوری کے لیے حکومتی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

اسپیکر ایاز صادق اجلاس کے دوران تمام جماعتوں سے ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے اور الگ الگ ملاقاتوں کے ذریعے پارلیمانی رہنماؤں کی رائے بھی حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر ترمیم پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادی جماعتوں کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں درکار 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Scroll to Top