ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی راہیں کھول دیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ماضی کے معاہدوں سے مختلف ہوگا اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری بند کر رہا ہے اور امریکہ کسی بھی وقت بھارت کے محصولات کم کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت فی الحال امریکی پالیسیوں سے خوش نہیں ہے، لیکن جلد ہی یہ رویہ بدل جائے گا۔

اسی تقریب میں صدر ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر مقرر کیا اور انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عرفان صدیقی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملک نے ایک اصول پسند دانشور کھو دیا

صدر ٹرمپ نے شام اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں شٹ ڈاؤن کے حوالے سے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے اور جلد ہی شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

Scroll to Top