پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا۔
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا۔
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ کا فیصلہ انتہائی سنسنی خیز سپر اوور میں ہوا، جس میں پاکستانی ٹیم نے 7 رنز کا ہدف 4 گیندوں میں حاصل کر کے فتح یقینی بنائی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے کھیل کر بنگلہ دیش کو 126 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی بیٹنگ شروعات میں مشکلات کا شکار رہی، یاسر خان پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 2 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز پر تمام 10 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے، عرفات منہاس نے 25 اور معاذ صداقت نے 23 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ریپون منڈول نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رقیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے پاکستان شاہینز کو جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ “پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بار چیمپئن بنے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا، پورے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن اور شاندار مستقبل کی نوید ہے۔





