ہری پور: ہری پور کے این اے-18 ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 416 اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان 116,552 ووٹ حاصل کرکے سبقت لے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار (پی ٹی آئی کے حمایتی) شہر ناز عمر ایوب 82,718 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ریٹرننگ افسر کے دفتر میں فارم 45 کے نتائج آر ایم ایس سسٹم پر ڈالنے کا عمل جاری ہے اور حتمی نتائج کے اعلان کا انتظار ہے۔
انتخابات کے دوران پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی اور بڑی ناخوشگوار صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ہری پور، این اے 18 کے 345 پولنگ اسٹینشنز کے نتائج، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 97389 ووٹ لیکر آگے
جبکہ دوسری جانب ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔
لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔ صرف ہری پور این اے-18 میں مقابلہ سخت ہے، جہاں مسلم لیگ ن بابر نواز خان آگے ہیں جبکہ آزاد امیداوارشہرناز ایوب دوسرے نمبر پر ہیں۔
ووٹنگ کا عمل پرامن رہا اور ابتدائی نتائج سے واضح ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلرز نے جیت کے دعوے کیے، تاہم غیر حتمی اور مستند اعداد و شمار ان دعووں کی نفی کرتے ہیں۔





