ہری پور، این اے 18 کے 345 پولنگ اسٹینشنز کے نتائج، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 97389 ووٹ لیکر آگے

Pakistan SCO Summit 2026

ہری پور : این اے-18 کے ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

345 پولنگ سٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان 97,389 ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں۔

آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 68,534 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے دفتر سے فارم 45 کے نتائج آر ایم ایس سسٹم پر ڈالنے کا عمل جاری ہے، جس کے بعد حتمی نتائج کی تصدیق متوقع ہے۔

انتخابات کے دوران کوئی بڑی ناخوشگوار صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی، اور پولنگ عام طور پر پرامن انداز میں مکمل ہوئی۔

ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار برتری پر ہیں، لیکن باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد مکمل تصویر سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہار ہضم نہ ہوئی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا

جبکہ دوسری جانب ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے حلقوں میں ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔ صرف ہری پور این اے-18 میں مقابلہ سخت ہے، جہاں مسلم لیگ  ن بابر نواز خان آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہرناز ایوب دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹنگ کا عمل پرامن رہا اور ابتدائی نتائج سے واضح ہوا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلرز نے جیت کے دعوے کیے، تاہم غیر حتمی اور مستند اعداد و شمار ان دعووں کی نفی کرتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top