25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد نے اعلان کیا ہے کہ اس مالیت کے پریمیم بانڈ کی آئندہ اور ممکنہ طور پر آخری قرعہ اندازی دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔
سرمایہ کار اس مرحلے کا خاص طور پر انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اس میں بھاری مالیت کے نقد انعامات شامل ہیں۔
پریمیم پرائز بانڈز پر حکومت کی جانب سے ہر چھ ماہ بعد مقررہ شرح کے مطابق منافع بھی دیا جاتا ہے، جو بانڈ کے اجرا یا آخری منافع کی ادائیگی کی تاریخ سے شمار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کس موبائل فون کےدرآمد کرنے پر کتنا ٹیکس عائد ہے ؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں
اس کے ساتھ ساتھ، یہ بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے کے بھی اہل ہوتے ہیں، بشرطیکہ وہ شٹ پیریڈ سے متعلق قواعد کی پاسداری کریں۔
قرعہ اندازی میں پہلی انعامی رقم 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو دو خوش نصیب جیتنے والوں کو ملے گی۔ دوسری انعامی رقم 10 لاکھ روپے ہوگی جس کا حق پانچ افراد کو ملے گا جبکہ تیسری انعامی رقم تین لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو 700 کامیاب صارفین میں تقسیم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
انعام کی رقم جیتنے کی صورت میں ادائیگی براہ راست اسی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے جو بانڈ خریدتے وقت درج کرایا گیا ہو اس لیے جیتنے والوں کو کسی اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
گزشتہ سہ ماہی قرعہ اندازی میں ستمبر 2025 کے دوران پہلی انعامی رقم دو افراد کو ملی تھی جن کے بانڈ نمبرز 473823 اور 887874 تھے، جبکہ دوسری انعامی رقم پانچ دیگر جیتنے والوں میں تقسیم کی گئی تھی جن کے نمبرز 067775، 262383، 522071، 887973 اور 992959 تھے۔





