کراچی میں پاک بحریہ اور عمان کی شاہی بحریہ کی مشترکہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک عمان مشترکہ بحری مشقیں 1980 سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ مشق کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی تعاون مضبوط بنانا ہے، مشقوں سے پاکستان اور عمان کی مسلح افواج کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی بندرگاہوں کی سیکیورٹی سے متعلق دو روزہ مشقیں
دونوں ممالک کے جنگی جہازوں نے جدید میری ٹائم وارفیئر کی مشقیں کیں، پاکستان نیوی علاقائی میری ٹائم تعاون کے مزید فروغ کیلئے بھی پرعزم ہے،گزشتہ مشترکہ مشق دو ہزار تئیس میں عمانی پانیوں میں ہوئی تھی ۔





