اسلام آباد: معرکۂ حق میں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج عالمی سطح پر شدید تنقید اور تمسخر کا نشانہ بن گئی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی منظرنامے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں اورچیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل خافظ سید عاصم منیر کی بین الاقوامی پذیرائی نے بھارتی عسکری قیادت کو شدید تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے غیر سنجیدہ اور نمائشی سرگرمیوں کا سہارا لے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے مذہبی رسومات میں میڈیا کے سامنے نمایاں نظر آتی ہے، جبکہ دوسری جانب اپنی عسکری صلاحیتوں کے دعوے بھی بار بار میڈیا کے ذریعے دہراتی دکھائی دیتی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ طرز عمل پیشہ ورانہ وقار کے بجائے محض سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
بھارتی آرمی اور فضائیہ کے سربراہان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ جیسے سنجیدہ عسکری مواقع کو بھی تھیٹر اور دکھاوے میں تبدیل کر دیا۔
بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں غیر مناسب انداز میں پُش اپس کرنے کو دفاعی تجزیہ کار ناقص تیاریوں اور ناکام حکمت عملی سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں نومولودوں کے علاج پر سوالیہ نشان
اسی طرح بھارتی فضائی قیادت کا پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فلائی پاسٹ کے دوران خود شریک ہونا اور غیر معمولی انداز میں سلامی پیش کرنا بھی غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید برآں بھارتی فضائی قیادت کی جانب سے رقص و سرور کی محافل میں شرکت اور ان کی ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر سامنے آنا بھی تنقید کی زد میں ہے۔
مبصرین کے مطابق میدانِ جنگ کے بجائے اسٹیج، ناچ گانے اور تماشہ بازی بھارتی عسکری قیادت کی ترجیحات کو واضح کرتی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کی یہ غیر سنجیدہ اور نمائشی حرکات نہ صرف ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ عالمی سطح پر عسکری وقار کے لیے بھی باعثِ شرمندگی بن چکی ہیں۔





