شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پاکستان اور یو اے ای آج آمنے سامنے ہونگے

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ میچز یو اے ای میں جاری ہیں جہاں پاکستان آج منگل کے روزکو یو اے ای کے خلاف کھیل کر پلے آف میں اپنی جگہ مضبوط کرے گا۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ افغانستان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

بنگلہ دیش نے نیپال کو 31.1 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر کیا۔ محمد صبوج نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعد اسلام، عزیز الحکیم اور شہریار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زواد ابرار نے 68 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے اور کلام صدیقی نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت دلوائی۔

سری لنکا کے خلاف افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 235 رنز بنائے، عثمان سادات 52، عزیز اللہ 31 اور نورستان عمرزئی 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکا نے ہدف 4 بالز قبل حاصل کر لیا، ویرن چمودیتا نے 62 اور چمیکا 51 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

یہ بھی پڑھیں : رات گئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایل آر ایچ کا دورہ،تیمارداروں کی شکایات پر فوری نوٹس

اس ایونٹ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جب کہ افغانستان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان کی ٹیم منگل کو یو اے ای کے خلاف میدان سنبھالے گی اور اپنی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی۔

Scroll to Top