سینئر صحافی طلعت حسین نے کہاہے کہ سہیل آفریدی پنجاب کے اندر انقلاب لانا چاہتے ہیں لیکن پنجاب کے اندر جو وہ سٹوری بنا کر گئے ہیں وہ شرمندہ کرنے والی سٹوری ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورہ لاہور پر بات کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہاکہ بنیادی طور پر سہیل آفریدی تحریک انصاف کی تنزلی کا ایک عکس ہے،انکا گالم گلوچ میں ثانی نہیں، آپ کے لوگوں کے منہ میں جو آئے وہ بک دیں اور پھر بولیں کہ ہمارا ایک قبائلی کلچر ہے اور ہم بڑے عزت دار لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور،مرسی ہسپتال کے قریب فائرنگ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی
انہوں نے کہاکہ یعنی گندی ترین بات کر کے دوسروں کو بے غیرت کہتے ہیں خود گندی ترین بات کرتے ہیں اور دوسروں کو بے غیرت کہتے ہیں اور کہتے ہیں جی کہ ہمارے کلچر میں ایسا نہیں ہوتا۔ آپ کے کلچر میں جو نہیں ہوتا وہ آپ سب کرتے ہیں۔





