ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کی موجودگی کے باعث ان شہروں میں جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر جرائم دوبارہ بڑھنے لگے تو وفاقی فورسز ان شہروں میں واپس آئیں گی، اور اس بار فورسز کی تعیناتی پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط شکل میں ہو سکتی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں وفاقی فورسز کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور صدر ٹرمپ اپنی اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آئینی عہدوں کو سیاست سے بالاتر رہنا چاہیے، شفیع جان

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا اعلان گزشتہ سال جون میں کیا تھا، لیکن اس تعیناتی کو متعدد قانونی چیلنجز کا سامنا رہا، جس کے باعث اس کے نفاذ میں رکاوٹیں آئیں۔

نیشنل گارڈز کی واپسی شہریوں اور مقامی حکام کے درمیان اختلافات کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ جرائم کے سدباب اور مقامی انتظامیہ کی ذمہ داریوں پر بحث جاری ہے۔

Scroll to Top