بنوں میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے رکشہ میں سوار باپ اور بیٹی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ والد شدید زخمی ہو گئے جنہیں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ ٹی وی سی کالج کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والی خاتون بی ایچ یو امندی میں ملازمہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔





