موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آگئی، اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 اب زبردست آفر لگا دی ہے۔
، اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان سکیم کے تحت خریدی جا سکتی ہے جس کے لیے اب بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنا ضروری نہیں رہا۔
صارفین اس موٹر سائیکل کو تین، چھ یا بارہ ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں اور بینک کی جانب سے یہ سہولت زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے۔
صارفین کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی علاقائی لحاظ سے الگ لاگو ہو سکتی ہے۔
پروسیسنگ فیس کا انحصار منتخب کردہ مدت پر ہوگا جس کے مطابق تین ماہ کی مدت کے لیے 1.99 فیصد، چھ ماہ کے لیے 5.99 فیصد اور بارہ ماہ کے لیے 11.99 فیصد فیس ادا کرنا ہوگی۔
ہونڈا CG 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے ہے جبکہ پروسیسنگ فیس کے بعد اس کی نیٹ قیمت 450,999 روپے بنتی ہے۔
اگر صارفین تین ماہ کی مدت کا انتخاب کریں تو ماہانہ قسط تقریباً 150,333 روپے ہوگی، چھ ماہ کی صورت میں یہ 75,167 روپے اور بارہ ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط تقریباً 37,583 روپے بنتی ہے، حتمی رقم میں FED اور دیگر علاقائی ٹیکسز شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ، مارکیٹ میں طلب کا نیا ریکارڈ
یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے جبکہ موٹر سائیکل کی بکنگ یا مزید معلومات کے لیے صارفین 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 021-111-002-002 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
بینک اور کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام بکنگز شرائط و ضوابط کے تحت ہوں گی اور قابلِ ادائیگی حتمی رقم ٹیکسز اور علاقائی چارجز کی وجہ سے مختلف ہو سکتی ہے۔





