باجوڑ :تحصیل خار میں افسوسناک واقعہ

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے بادی سمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل نبی سکنہ بادی سمور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت عبداللہ ولد عطاءالرحمن سکنہ کوثر بتائی گئی ہے۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری،پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر کونسا؟

واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

ایس ایچ او تھانہ لوئی سم گل ذادہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top