پاکستانی شوٹر کی تاریخی فتح، ایشین شاٹ گن ایونٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

قطر: دوحہ میں کھیلے گئے ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

میچ میں کرنل فرخ ندیم نے انفرادی ٹریپ مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ فائنل میں 30 میں سے 27 پوائنٹس حاصل کر کے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق یشین شاٹ گن چیمپئن شپ نئے فارمیٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے کرنل فرخ ندیم کا یہ سکور نیا ورلڈ ریکارڈ تسلیم کیا جائے گا۔

اس تاریخی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے کرنل فرخ ندیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث بنی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی شوٹنگ ٹیم کی پہچان بڑھا دی۔

کرنل فرخ ندیم کی یہ کامیابی پاکستان کے کھیلوں میں ایک یادگار سنگ میل کے طور پر یاد رکھی جائے گی، اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کھیلنے کا مؤقف بدل گیا؟ بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر نے حقیقت سامنے لا دی

جبکہ دوسری جانب بنگلا دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل نے واضح کیا ہے کہ اگر آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر غیر منطقی دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔

آصف نذرل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے کہنے پر بنگلا دیش پر دباؤ ڈالنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے بنگلا دیش کا موقف مکمل طور پر واضح اور مستحکم ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ خبروں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

بنگلا دیش نے وینیو تبدیل کرنے کی بات حقیقی وجوہات کی بنیاد پر کی ہے، نہ کہ کسی دباؤ یا غیر منطقی مطالبے کے تحت۔

آصف نذرل نے کہا اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ ہرگز قبول نہیں ہوگا۔

بنگلا دیش نے ہمیشہ شفاف اور واضح موقف اختیار کیا ہے اور کرکٹ کے عالمی معیار اور اصولوں کے مطابق کھیلنا چاہتا ہے۔

Scroll to Top